کراچی: پولیس کا چکرا گوٹھ میں کامبنگ آپریشن، 5 منشیات فروش گرفتار

Published On 01 November,2023 01:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران 5 منشیات فروش ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے کامبنگ سرچ آپریشن کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ میں کیا گیا، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، پولیس نے منشیات فروشوں کی تلاشی کیلئے چکرا گوٹھ کی گلیوں اور منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارے۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے درجنوں پڑیوں میں پیک 5 کلو سے زائد منشیات، چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔