چشتیاں: معمولی تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے باپ کی جان لے لی

Published On 25 February,2024 05:48 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ لنڈا بھڈیرا میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔