اوکاڑہ: (دنیا نیوز) رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ نواحی گاؤں 64/L میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پرپہنچ گئی، لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔