کچے کے علاقے سے اغوا ہونیوالا پولیو ورکر بازیاب

Published On 06 March,2024 08:03 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) سات روز قبل کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے پولیو ورکر کو بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سات روز قبل اغوا ہونیوالے پولیو ورکر کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا، پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے، مغوی کو حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔