سیالکوٹ: لاکھوں مالیت کی منشیات بحرین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Published On 13 March,2024 09:59 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پرکارروائی عملے نے بحرین جانے والی پرواز پرایک مسافرسے1کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرمحمد صدیق نےآئس ہیروئن بیگ کی تہ میں چھپارکھی تھی، عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔