مریدکے: سابق شوہر کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار

Published On 18 March,2024 03:22 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں سابق شوہر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نواز نامی شخص کا طلاق کے بعد نبیلہ کے ساتھ تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز طیش میں آکر ملزم نے اپنی سابق بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بیہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کو خون میں لت پت دیکھ کر لوگوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس پر عملے نے فوری پہنچ کر نبیلہ کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی۔