کندھکوٹ: ( دنیا نیوز) سکول ٹیچر اللہ رکھے نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ دوران آپریشن پولیس نے ڈاکوؤں کی مزید 20 سے زائد پناہ گاہیں بلڈوز کر کے آگ لگا دی، گاؤں جمال شرلہ آباد سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ میں بدامنی کی آگ بجھ نہ سکی ، ایک اور مزدور اغوا
کندھکوٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نصر اللہ سکول کو سوموار کو خود جا کر کھلواؤں گا، طلبہ اور اساتذہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، مغویوں کو جلد بازیاب کرا لیں گے، کچہ ہو یا پکا ڈاکوؤں کا خاتمہ کر دیں گے۔