کراچی: (دنیا نیوز) ماہ رمضان کے دوران ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں دوران واردات مزاحمت پر 10 شہریوں کی جان لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین رمضان المبارک کو ملیر کینٹ کے قریب ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو قتل کیا ، 5 رمضان کو عیسی نگری میں فرحان کو جبکہ 10 رمضان المبارک کوڈاکوئوں نے پاکستان بازار کے علاقے میں اختر مسیح کو گھر کی دہلیز پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملیر کینٹ کے قریب ڈکیتوں نے جواں سالہ انجینئیر شعیب شفقت کی جان لے لی ،13 رمضان المبارک کو نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دکاندار عبدالرحمان قتل کیا جبکہ 14 رمضان المبارک کو لیاقت آباد کا رہائشی نوجوان ذوہیب سرجانی میں سٹریت کرمنلز کا شکار بنا۔
15 رمضان المبارک کو قطر ہسپتال کی پارکنگ میں موجود خاتون نازیہ سٹریٹ کرمنل کی گولی کا نشانہ بنی، 18 رمضان میں گلستان جوہر میں علی رہبر کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ماہ رمضان کے دوران اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 3 ہزار 3 سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،پولیس کے ساتھ مختلف مبینہ مقابلوں میں 6 ڈاکو بھی مارے گئے، 100 سے زخمیوں سمیت 148 سٹیٹ کرمنلز رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے۔