گھریلو ناچاکی پر باپ نے بیٹیوں پرفائرنگ کرکے خودکشی کرلی

Published On 31 March,2024 10:33 pm

بھیرہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر باپ نے بیٹیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ بھیرہ میں محلہ شیخانوالہ میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ اپنی 3 بیٹیوں پر قتل کرنے کی غرض سے فائرنگ کردی جس سے ایک بیٹی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سنگدل ملزم مدثر اقبال نے بیوی کو طلاق دے رکھی تھی اور بچوں کو ملنے کے بہانے لے گیا تھا، پولیس نے لاشوں اور زخمی بچیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔