گوجرانوالہ: بہادر شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

Published On 07 April,2024 11:19 am

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) بہادر شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے راہ گیر موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہری ہدایت جان کی پروا کیے بغیر ڈاکوؤں پر حملہ آور ہو گیا۔

فوٹیج میں شہری کو ڈاکوؤں پر حملہ آور ہوتے اور ڈاکو کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکں شہری ہدایت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے عیدالفطرقریب آتے ہی مختلف اضلاع میں وارداتوں میں اضافہ ہو گیاہے، گزشتہ روز لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بھی ڈاکوؤں نے شیر فروش کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کردی جس سے ایک لڑکی اور راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔