لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاڑکانہ کے گاؤں بہادر خان میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر چچا اور بھتیجے نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔