کراچی:(دنیانیوز) موٹروے پولیس نےبھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی جبکہ دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروےایم ون چھچھ انٹرچینج کےقریب سے 153.6 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ، برآمد منشیات میں 117.6 کلو چرس اور 36 کلو افیون بھی شامل ہے۔
حکام کابتانا ہے کہ ملزمان منشیات پشاور سے راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، شک کی بنیاد پر گاڑی کو چیک کیا گیا، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔
حکام کے مطابق برآمد منشیات اور ملزمان اے این ایف اٹک کے حوالےکر دیئےگئے ۔