صوابی: (دنیانیوز) صوابی کے نواحی علاقے پہاڑی درنگ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بھائی جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کےمطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت بخت شیر اور کرنل شیر کے ناموں سے ہوئی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
