گوجرانوالہ: ذاتی رنجش پر بااثر افراد کا 2 نوجوانوں پر برہنہ کر کے تشدد

Published On 15 June,2024 01:47 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ذاتی رنجش پر مخالف گروپ نے 2 نوجوانوں کو برہنہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بااثر افراد کی جانب سے نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ احمد نگر کی حدود میں پیش آیا جہاں ذاتی رنجش پر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان اس دوران لڑکوں کو نالی کا گندا پانی بھی پلاتے رہے۔

تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نوجوانوں پر تشدد کر رہے ہیں اور نالی کا پانی بھی پلاتے ہیں، پولیس نے فوٹیج سامنے آنے کے بعد 6 ملزموں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمں تشکیل دے دیں، جلد تمام ملزم قانون کی گرفت میں ہوں گے۔