خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر بھی سیلز ٹیکس عائد

Published On 13 June,2024 08:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر بھی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی، خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں کیلئے رعایتی سکستھ شیڈول ختم کرکے 50 بیڈز کے خیراتی ہسپتالوں کی تمام سپلائیز پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

200 بیڈز کے ٹیچنگ فلاحی ہسپتالوں پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، خیراتی ہسپتالوں میں ٹیکے، ٹیسٹنگ کٹس اور ٹیوب مہنگی ہوگئی، ٹیکے، ٹیسٹنگ کٹس اور ٹیوب پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، خیراتی ہسپتالوں کے میڈیکل دستانوں اور ماسک پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔

خیراتی اور فلاحی اداروں کے سرجیکل آلات پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، آپریشن کے آلات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں کیلئے مشینری اور پرزہ جات پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔