نامعلوم افراد نے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا، خاوند کے تشدد سے بیوی زخمی

Published On 26 June,2024 06:26 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کے ناک کی ہڈی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے ہوئے شخص کو سر میں گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب بہاولنگر کے نواحی علاقے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کو قبضے لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، متوفی کی موت کیسے ہوئی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بہاولنگر کے نواحی علاقے میں ہی درندہ صفت خاوند نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی وجہ سے خاتون کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، غلام سکینہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم حبیب موقع سے فرار ہو گیا۔