خانیوال : پولیس کی کارروائی، تین ڈکیت گینگز کے7 ارکان گرفتار

Published On 26 June,2024 10:14 am

خانیوال: (دنیانیوز) تھانہ سرائے سدھو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین گینگز کے 7 ڈاکو گرفتارکرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے 20 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا ہے جس میں 4 لاکھ روپے نقدی، 9 موٹرسائیکلیں، مویشی و دیگرقیمتی سامان برآمد کیاگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہو اہے ، ملزمان اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موٹر سائیکلز اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔

پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔