گوجرہ: (دنیا نیوز) تھانہ نواں لاہور کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چند گھنٹے قبل پولیس نے زیر حراست ملزم عابد کو مبینہ تشدد سے ہلاک کر دیا تھا، ملزم مقتول عابد کے بھائی اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں ایس ایچ او عابد جٹ، سب انسپکٹر انصر، کانسٹیبل محمد عامر، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل محمد وسیم نامزد ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا ہے۔