سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر ارتضیٰ حیدر سے 81 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کر دیا تھا۔
سیالکوٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، مقتول نے رقم چھیننے پر ملزمان سے مزاحمت کی تھی۔
مقتول ارتضیٰ حیدر چونڈہ کا رہائشی تھا، قتل کرنے والا ملزم ارتضیٰ کا کزن نکلا، قاتل نے رقم کی لالچ میں ارتضیٰ کو قتل کیا۔