سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

Published On 30 July,2024 02:29 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی تحویل سے ملنے والے مواد کو چیک کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔