اے این ایف کی کارروائیاں : 234 کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

Published On 23 August,2024 09:23 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں234 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، فیصل آباد، حب اورکراچی میں کی گئیں، کارروائی میں 123.6 کلو افیون اور 108 کلو200گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 1.5 کلو ہیروئین ،400 گرام آئس بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔