گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

Published On 23 August,2024 07:58 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) نواحی علاقے یزمان میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ملزم خلیل احمد نے پہلے اپنی بیوی فوزیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران شوہر خلیل احمد نے بیوی پر پٹرول ڈال آگ لگا دی۔

شوہر کے ہاتھوں جُھلس کر زخمی ہونے والی خاتون فوزیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس تھانہ سٹی یزمان نے ملزم خلیل احمد کو گرفتار کر لیا۔