لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین (ہائی ویلیو ٹارگٹ ) ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ جبکہ خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔