جہانیاں: (دنیا نیوز) نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ڈلیوری آپریشن کے دوران پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا، متاثرہ خاتون کے شوہر عباس نے بتایا کہ 26 روز قبل عطا ٹاؤن میں واقع نجی کلینک سے ڈلیوری آپریشن کروایا تھا۔
ورثا کے مطابق متاثرہ خاتون کے ہاں 20 سال بعد اولاد ہوئی ہے، بچہ کی حالت ٹھیک ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔