فیروزوالا: ڈکیتی مزاحمت پر دو بچوں کی ماں قتل

Published On 29 August,2024 05:26 pm

فیروزوالا: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروزوالہ چک 44 نیاز کوٹ میں پیش آیا جہاں خاتون کو دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹ مار شروع کر دی۔

صباء شہزادی نامی خاتون نجی ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی، خاتون ویٹرس ریسٹورنٹ سے ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔