فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ٹو میں بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ظفراقبال کے مطابق سکیورٹی سپروائزر نے قاسم نامی ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم نے بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔
ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ امجد نامی شخص نے بچے کو اغواء کرکے گھنٹہ گھر لانے کا کہا، بچے کے عوض پیسے ملنے تھے، ملزم سے بچہ بازیاب کروا کے بحفاظت والد کے حوالے کردیاگیا۔
ایم ایس الائیڈ ہسپتال کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔