کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں شہریوں نے لوٹ مار کے الزام میں ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پکڑے جانے والا ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین رہا تھا، موقع پر موجود لوگوں اور دکانداروں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے پکڑے جانے والے ڈکیت سے اس کے ساتھی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی۔