کراچی میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 19 September,2024 12:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس کا حقانی مسجد کے قریب ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کا سابق کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔