ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ برج میرا میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بانڈہ علی خان کا رہائشی تھا، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لاشوں کو قبضہ میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے مقتول قاسم کی جیب سے آٸس بھی برآمد ہوٸی، تفتیش کاداٸرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔