سگریٹ نہ لاکر دینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

Published On 19 September,2024 06:05 pm

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) سگریٹ نہ لاکر دینے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں شادمان ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی نادر نے چھوٹے بھائی جاوید کو سگریٹ نہ لاکر دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔