کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد میں نوجوان مصطفیٰ کے قتل کی وجہ سامنے آ گئی، ملزم شیراز نےتحقیقات میں سب اگل دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مصطفیٰ کے قتل کی وجہ لڑکی کا معاملہ نکلا، ارمغان نے مقتول کو بہانے سے گھر بلوایا، گھر بلوانے کے بعد لوہے کی راڈ سے تین گھنٹے تشدد کرتا رہا، مصطفیٰ کے نیم بے ہوش کرنے کے بعد منہ پر ٹیپ باندھ دی۔
ملزم نے یہ بھی بتایا کہ مصطفیٰ کی گاڑی میں وہ اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی سے ہوتے ہوئے حب پہنچے، حب میں دھوراجی سے دو کلو میٹر دور پہاڑی کے قریب گاڑی روکی، ڈگی کھلی تو مصطفی زندہ تھا، پھر ارمغان نے پٹرول چھڑکنے کے بعد لائٹر سے آگ لگا دی۔
شیراز نے بتایا کہ آگ لگانے کے بعد دونوں تین گھنٹے پیدل چلتے رہے، راستے میں کسی گاڑی والے نے لفٹ نہیں دی، سوزوکی والے کو دو ہزار روپے دیکر دونوں فورکے چورنگی پہنچے ، فور کے چورنگی پہنچے کے بعد رکشہ کے ذریعے ڈیفنس اور وہاں سے ٹیکسی میں گھر پہنچے۔
پولیس چھاپے کے بعد ملزم ارمغان نے ویڈیو بنانے کے لئے شیراز کو گھر بھیجا، پولیس کےخوف سے شیراز ویڈیو نہ بنا سکا اور فرار ہو گیا۔