راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایلیٹ اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ چونترہ میں قتل کے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ اہلکار شدید زخمی ہو گیا، ایلیٹ کمانڈو کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔