کراچی: شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 15 February,2025 03:35 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں شوہر نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا، مقتولہ کی شناخت 20 سالہ آمنہ بی بی زوجہ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

پولیس مقتولہ کے شوہر کو تلاش کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی۔