کندھ کوٹ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

Published On 19 May,2025 09:30 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کرمپور تھانہ کی حدود جمال کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ ڈاکو دیہاتی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس ٹیم کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 دیہاتی زخمی بھی ہوئے ۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے زخمی دیہاتیوں کو کرمپور ہسپتال منتقل کیا گیا، طبی امداد فراہم کے بعد انہیں سکھر منتقل کیا گیا۔