نوشہرہ: زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

Published On 19 May,2025 05:44 pm

نوشہرہ : (دنیا نیوز) اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضرصحت کھاناکھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق بچوں کی لاشوں اور خاتون کو قاضی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوراک اور جاں بحق بچوں کے معدے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرگئی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔