لاہور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شہزاد نامی ملزم کو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی ٹیم ڈکیتی کے مقدمہ کی تحقیق کے لئے لے کر جا رہی تھی۔
مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں دو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث ملزم شہزاد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہو گئے۔
ملزم شہزاد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریش جاری ہے۔