سابق چیئرمین فیسکو کے ڈیرے سے آن لائن فراڈ کرنیوالے 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

Published On 08 July,2025 07:20 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کی رہائش گاہ پر چھاپہ، آن لائن فراڈ میں ملوث 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق چھاپہ 54 رب سرہالی کے علاقے میں مارا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں پونزی سکیم اور ڈیجیٹل انویسٹمنٹ فراڈ کے لئے استمال ہونے والا وسیع کال سینٹر اور نیٹ ورک پکڑا گیا۔

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 149 مقامی و غیر ملکی افراد گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 48 افراد کا تعلق چائنہ، 8 کا تعلق نائجیریا، 4 کا تعلق فلپائن، 2 کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

این سی سی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ 6 کا تعلق بنگلہ دیش، 2 کا تعلق میانمار سے ہے، گرفتار ہونے والوں میں 76 مرد اور 2 خواتین مقامی ہیں۔

ترجمان کے مطابق فراڈ کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے خلاف مجموعی طور پر 7 مقدمات درج ہیں، اس معاملے میں مزید قانونی کارروائیوں کے لئے پیش رفت جاری ہے۔