کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی طارق مستوئی کے مطابق ملزم پرویز نے دو روز قبل پچیس سالہ جبران پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی تھی، جبران اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، گزشتہ رات بھی ملزم کی فائرنگ سے اڑھائی سالہ بچہ زخمی ہوا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ ملزم کو اڑھائی سالہ معاویہ کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا، ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جاری ہے۔