شیخوپورہ: خاتون مبینہ تشدد سےجاں بحق، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا

Published On 12 July,2025 06:26 pm

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مانانوالا میں حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد اور جاں بحق ہونے پر شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اقراء بی بی پر خاوند نے اہل خانہ کے ہمراہ کیا، خاتون پر ملزمان نے ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کیا، جسے تشویشناک حالت کے باعث مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے خاوند زوہیب کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔