کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر میں شہری کا ڈاکو سے فلمی مقابلہ، شہری اور ڈاکو کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا، شہری اور ڈاکو کے دوبدو مقابلے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری بینک سے رقم لے کر گھر پہنچا تھا، جیسے ہی گھر پر گاڑی رکتی ہے پیچھے سے موٹرسائیکل پر 2 ڈاکو آتے ہیں۔
ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی شہری گاڑی کے پیچھے چھپ جاتا ہے، اس دوران شہری اسلحہ نکال کر ڈاکو پر فائرنگ کر دیتا ہے۔
اس دوران ڈاکو کا ساتھی موٹرسائیکل پر بیٹھا رہتا ہے، ڈاکو بھی شہری پر جوابی فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ سے شہری اور ڈاکو محفوظ رہتے ہیں۔
شہری کی فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔