کرک: منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق

Published On 10 July,2025 09:36 pm

کرک: (دنیا نیوز) منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تخت نصرتی کے علاقے زرگی نصرتی میں پیش آیا جہاں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونیوالے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔