لاہور: (دنیا نیوز) نینشل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ کی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، آن لائن سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے دو گینگ گرفتار کر لئے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ سرکل نے لاہور سے غیر ملکیوں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گوجرانوالہ سرکل نے دو مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان ڈی ایچ اے لاہور سے گرفتار کئے گئے، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو آن لائن بزنس کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔
گرفتار17 ملزمان میں تین غیرملکی شامل ہیں، غیر ملکی باشندوں نے جھانسہ دے کر مدعی مقدمہ سے 91 لاکھ 91 ہزار روپے بٹورے۔
دوسرے مقدمہ میں سائل سے 73 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے گئے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔