گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) کی مختلف کارروائیوں میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راہوالی کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ڈاکووں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
دوسری کارروائی میں فرانسس آباد کے علاقہ میں سی سی ڈی اور ڈاکو کا آمنا سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں عمر نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا، فرار ملزمان کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دستگیر چوک پر ناکہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بابر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔