کندھ کوٹ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 07 August,2025 06:02 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ رسالدار کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔