کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
مقتول کا کریمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کر لئے گئے۔