سبی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ سبی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔