کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزموں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت 3 ملزموں کو گرفتارکر لیاگیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزموں کا سابق ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی، ان کے ساتھیوں کوپکڑنے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔