شہرِ قائد میں سپر ہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد

Published On 21 September,2025 04:52 pm

کراچی :(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں سپر ہائی وے سے 3 خواجہ سراؤأں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، دوخواجہ سراؤں کو سینے پر اور ایک کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے پرس ،ٹیشو پیپرز اور دیگرسامان ملا ہے، مرنے والے خواجہ سراؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے میمن گوٹھ میں 3 خواجہ سرائوں کے قتل کا نوٹس لے لیا، مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کوقاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے، متعلقہ حکام کو ہدایت کی خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہرصورت گرفتار کرکے مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔