کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

Published On 20 September,2025 04:40 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت تنویر احمد اور میر کے ناموں سے ہوئی جنہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی۔