اے این ایف کی کارروائیاں، 129 کلو منشیات برآمد، ایک خاتون سمیت 6 گرفتار

Published On 20 September,2025 12:02 pm

کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 129 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، اٹک، راوی ٹول پلازہ، قصور، کوئٹہ اور کراچی میں کی گئیں، برآمد ہونے والی منشیات میں 100 کلو 402 گرام ہیروئن، 20 کلو 300 گرام چرس اور 8 کلو 400 گرام آئس شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار خاتون نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔